وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دیدی
فائل فوٹووفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے ۔چیلا رام کیولانی اس کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔
وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےکہاہےکہ وفاقی کابینہ نےقومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دےدی ہے۔
وزارت مذہبی امورکی سمری کو منظورکرلیا گیا جس میں چیلا رام کیولانی کوچیئرمین بنادیاگیا ہے۔مفتی گلزارنعیمی اورمولانا عبدل خبیرآزاد مسلم ممبر ہونگے۔ہندواورمسیحی برادری سےتین تین،سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا۔کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئےتھے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کر ممبر ہونگے۔سیکریٹری مذہبی امورکمیشن کےسیکریٹری کےفرائض سر انجام دیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔